آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا محمود خان یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اس کے بغیر دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں ہم آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی و سفارتی اور سیاسی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جس طرح مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام اپنی جدوجہد آزادی کے لیے بھارتی فوج کا مقابلہ کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے انشاء اللہ ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیری بھائی امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر جلد شروع کریں گے بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام پر جس ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تقریبا گزشتہ ڈیڑھ سال سے جس طرح یک طرف اور غیر قانونی اقدام کے ذریعے بھارت نے کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے وہ پوری بین الاقوامی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں مظلوم کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پر امن تحریک انسانی حقوق کے حصول کی ایک لازوال جدوجہد اور مثال ہے جسے کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا موجودہ حکومت مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام کے حق خودارادیت کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ تمام دستیاب فورمز پر کشمیری عوام کی آواز اٹھانے میں پیش پیش ہیں وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس دلیری اور دلائل کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہم عمران خان کی والہانہ قیادت میں کشمیری عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔